میتھیاس سے شادی کرنا میری زندگی کا بہترین فیصلہ ہے :تاپسی پنوں
ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے اپنے شوہر اور سابق ڈنمارک کے بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بوئے سے 13 سالہ رومانوی تعلق پرسے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
میرے رشتے کی بنیاد باہمی احترام، تحفظ اور ایک دوسرے کی نجی زندگی کا خیال رکھنا ہے ۔ میتھیاس کیساتھ رہنا میری زندگی کا بہترین فیصلہ ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ میں اس سے بہتر انتخاب کر سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ خاندان انسان کو قدرت کی طرف سے ملتا ہے جبکہ شوہر کا انتخاب اپنا فیصلہ تھا جس پر فخر ہے ۔ اپنی ازدواجی زندگی کو ذاتی معاملہ سمجھتی ہوں اس لئے تصاویر شیئر نہیں کرتی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments