ملکو کا پرفیوم برانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ ،جلد لانچنگ تقریب ہوگی
لاہور(شوبزڈیسک )نامور گلوکار ملکو نے موسیقی کے میدان میں کامیابیوں کے بعد کاروباری دنیا میں بھی قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا، وہ جلد مردوں اور خواتین کے لئے اپنے پرفیوم برانڈز متعارف کرائیں گے ۔
بتایا گیا ہے کہ گلوکار ملکو کی جانب سے مردوں اور خواتین کے لئے مختلف خوشبوؤں پر مشتمل پرفیوم برانڈز متعارف کرائے جائیں گے ۔ ان میں ایک پرفیوم کا نام ان کے مشہور زمانہ گانے نک دا کوکا کی مناسبت سے کوکا رکھا گیا ہے ۔ ملکو اس سلسلے میں جلد باقاعدہ لانچنگ تقریب کا انعقاد کریں گے جس میں شوبز سے وابستہ نامور شخصیات شرکت کریں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments