اداکارہ عائشہ خان نے زندگی کی 44بہاریں دیکھ لیں
لاہور(شوبزڈیسک)شوبزانڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ عائشہ خان نے اپنی زندگی کی 44بہاریں دیکھ لیں ۔
عائشہ خان نے اپنے کیرئیر کے دوران متعدد ڈراموں میں یادگار کردار نبھائے ،انہوں نے مارچ 2018 میں شوبز انڈسٹری سے سبکدوش ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔عائشہ خان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ 44ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ان کا ایک پیغام میں کہناتھاکہ شوبز کی دنیا کو چھوڑنے کی وجہ گھریلو ذمہ داریاں تھیں ،جب میں انڈسٹری کو وقت نہیں دے پارہی تھی تو ایسے میں کام کو جاری رکھنا کام کے ساتھ ناانصافی ہوتی ،میں اب اپنی زندگی سے پوری طرح مطمئن ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments