بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا مشترکہ ذمہ داری :سعدیہ امام
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ بچیوں اور بچوں سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے پورے معاشرے میں خوف اور بے چینی کی فضا پیدا کر دی ہے ، بچوں کے تحفظ کے لئے والدین، معاشرے اور متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مزید موثرانداز میں ادا کرنا ہوں گی۔
ایک ویڈیو بیان میں سعدیہ امام نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات انتہائی تشویش ناک ہیں اور ایسے واقعات کسی بھی مہذب معاشرے کے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔ والدین کو چاہئے کہ وہ بچوں کے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں اچھے اور برے لمس کے حوالے سے آگاہی دیں۔ سعدیہ امام نے کہا کہ بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جبکہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے آگاہی اور موثر حفاظتی اقدامات کو ترجیح دی جانی چاہئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments