بروقت معاوضہ نہ ملنا شوبزانڈسٹری کا بڑامسئلہ:آغامصطفی
لاہور (شوبز ڈیسک )اداکار آغا مصطفیٰ نے کہا ہے کہ بروقت معاوضہ نہ ملنا انڈسٹری کے سب سے بڑے مسائل میں سے ایک ہے ۔ایک انٹرویو میں آغا مصطفیٰ نے بتایا کہ میرا ایک ڈرامہ جون میں مکمل ہوگیا تھا تاہم ستمبر تک مجھے معاوضہ نہیں ملا تھا اور یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ بقایا رقم کب ادا کی جائے گی۔
اداکار کا کہنا ہے کہ فنکار اکثر اس نظام کے خلاف آواز بھی نہیں اٹھا سکتے ، یہ مسئلہ صرف میرے ساتھ نہیں بلکہ بہت سے اداکاروں کو معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔آغا مصطفیٰ نے دعویٰ کیا کہ چند بڑے ستاروں کے علاوہ بیشتر فنکاروں کو اپنے واجبات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا رہتا ہے جس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے کردار کے حوالے سے ہمیشہ بہت سنجیدہ ہوتا ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ بہترین کروں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments