زویا ناصر کا سیلون چھوڑ کر اداکاری کو بطور پیشہ اپنانے کا فیصلہ

زویا ناصر کا سیلون چھوڑ کر اداکاری  کو بطور پیشہ اپنانے کا فیصلہ

لاہور (شوبز ڈیسک )اداکارہ، ماڈل اور کاروباری شخصیت زویا ناصر نے سیلون کا کامیاب کاروبار چھوڑ کر شوبز کی دنیا کو بطور پیشہ اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

زویا ناصر کا کہناہے کہ کامیاب اور مستحکم شعبے کو چھوڑ کر ایسے میدان کا انتخاب کرنا جہاں مستقبل کی کوئی ضمانت نہیں تھی، آسان فیصلہ نہیں تھا۔میرے دوستوں، خاندان اور چاہنے والے تقریباً سب ہی افراد نے مجھے اس فیصلے سے باز رہنے کا مشورہ دیا تاہم میری بہن ساشا نے میری حوصلہ شکنی نہیں کی۔ اگر آپ کسی سے محبت اور اس کی فکر کرتے ہیں تو عموماً اس کے لئے محفوظ راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...