راجپال یادیو نے اپنی اہلیہ رادھاکو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا

راجپال یادیو نے اپنی اہلیہ رادھاکو  خاندان کا ہیرا قرار دے دیا

ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی اداکار راجپال یادیو نے اپنی اہلیہ رادھا کو اپنے خاندان کا ہیرا قرار دیا ہے ۔

55 سالہ راجپال یادیو نے اپنی اہلیہ رادھا کی 42ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر نہایت جذباتی اور محبت بھرا پیغام شیئر کیا۔اداکار نے اعتراف کیا کہ زندگی کی تمام تر مشکلات، اتار چڑھاؤ اور سخت حالات کے باوجود ان کی اہلیہ نے ایک مضبوط چٹان کی طرح ان کا ساتھ دیا اور کبھی صبر کا دامن نہیں چھوڑا۔انہوں نے رادھا کی قربانیوں سے متعلق کہا کہ بیوی نے ہمیشہ اپنی خواہشات پر خاندان کی خوشیوں کو ترجیح دی اور بچوں کی بہترین تربیت کی،جس پر انکا شکرگزار ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...