عمرہ کرنے کے بعد زندگی میں سب کچھ بدل گیا:سامعہ حجاب

عمرہ کرنے کے بعد زندگی میں  سب کچھ بدل گیا:سامعہ حجاب

لاہور (شوبز ڈیسک )سوشل میڈیا سٹار سامعہ حجاب نے عمرے کو اپنی زندگی میں تبدیلی کا اہم موڑ قرار دے دیا۔

انہوں نے ٹی وی پروگرام میں کہاکہ اللہ تعالیٰ سے قربت نے میری زندگی پر مثبت اثرات مرتب کئے ۔میں دبئی میں اکیلی تھی اور 6 ماہ تک اپنے اپارٹمنٹ میں تنہائی کی زندگی گزارتی رہی، اس دوران سوشل میڈیا استعمال کرتی اور ٹک ٹاک پر لائیو سیشنز کرتی تھی، وقت گزرتا گیا اور جنگیں شروع ہوئیں تو میں شدید ذہنی دباؤ اور افسردگی کا شکار ہو گئی، میرے پاس کوئی نہیں تھا، اس لئے میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی، جس کے بعد خدا نے مجھے عمرے کی سعادت نصیب فرمائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...