ویپنگ سے آواز بدل گئی ،سلینا گومز کا نکوٹین چھوڑنے کا اعلان
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک ) امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز کا کہنا ہے کہ نکوٹین کی لت سے چھٹکارا پانا مشکل ضرور ہے لیکن یہ عادت جاری رکھنے کے قابل نہیں، انہوں نے دوسروں کو بھی ہمت نہ ہارنے کا پیغام دیا۔
انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ نکوٹین ویپنگ کے باعث ان کی آواز میں تبدیلی آئی ہے تاہم انہوں نے ویپنگ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اس عادت سے چھٹکارا پانے کی کوشش کرنے والوں کو بھی حوصلہ دیا ہے ۔سلینا گومز نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھاکہ انہوں نے ویپنگ ترک کر دی ہے ، نکوٹین چھوڑنا انتہائی مشکل ہے لیکن یہ ایسی عادت نہیں جسے جاری رکھا جائے ۔گلوکارہ کے مطابق وہ اپنی آواز میں آنے والی تبدیلی کو واپس نہیں بدل سکتیں لیکن ویپنگ چھوڑ سکتی ہیں ،گلوکارہ نے آواز بدلنے کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات شیئر نہیں کیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments