ہجوم کا نامناسب رویہ ،ثمر جعفری کنسرٹ ادھورا چھوڑ کرچلے گئے
حیدرآباد(شوبز ڈیسک)پاکستانی گلوکار ثمر جعفری نے ہجوم کے نامناسب روئیے اور سکیورٹی خدشات کے باعث حیدرآباد میں اپنا کنسرٹ درمیان میں ہی ختم کر دیا۔
واقعہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جن میں کنسرٹ کے دوران پیش آنے والی صورتِ حال دیکھی جا سکتی ہے ۔ثمر جعفری نے ایک پوسٹ میں اپنا موقف دیتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد میں مداحوں کیلئے پرفارم کرنے کیلئے پرجوش تھا تاہم ہجوم کے روئیے سے پیدا ہونے والے سکیورٹی خدشات کے باعث کنسرٹ ختم کرنے کا مشکل فیصلہ کرنا پڑا،میں اُمید کرتا ہوں کہ مداح میرے اس فیصلے کی وجہ سمجھیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments