شادی کی عمر گزرچکی،کسی اداکارکوشوہرنہیں بناسکتی:کومل عزیز
لاہور (شوبز ڈیسک)سابق پاکستانی اداکارہ و ماڈل کومل عزیز نے کہا کہ میری شادی کی عمر گزر چکی ، اب شادی کے قابل نہیں ، میری زندگی بہت سی دوسری خواتین کیلئے سبق بن سکتی ہے ، جنہیں اپنا خیال رکھنا چاہئے ۔
واضح رہے کہ کومل عزیز خان شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد کاروباری دنیا میں کامیاب ہو چکی ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سوال وجواب کے سیشن میں شادی کرنے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ شاید میری شادی کی عمر گزر گئی ہے اور اب میں شادی کے قابل نہیں رہی، اب کچھ نہیں ہو سکتا ۔عدیل چودھری سے شادی کی تجویز پران کاکہناتھاکہ میں کسی اداکار سے شادی نہیں کرنا چاہتی،میں نہیں چاہتی کہ میرے شوہر کے دوسری خواتین کے ساتھ قریبی تعلقات ہوں جبکہ خواتین کیساتھ قربت اداکاروں کے پیشے کا ایک حصہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments