شادی ماہین سے ہی ہونی تھی ورنہ شاید نہ ہوتی:شہریار منور

شادی ماہین سے ہی ہونی تھی  ورنہ شاید نہ ہوتی:شہریار منور

لاہور (شوبز ڈیسک )اداکار شہریار منور نے اپنی اہلیہ اور اداکارہ ماہین صدیقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران مجھے احساس ہوا کہ اگر مجھے شادی کرنی تھی تو ماہین ہی سے کرنی تھی ورنہ شاید شادی ہوتی ہی نہیں۔

انہوں نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو بہترین انسان قرار دیا۔شہریار منور کا کہنا ہے کہ ماہین مجھے بہت اچھے طریقے سے سنبھال لیتی ہیں جو بذاتِ خود ایک بڑا کام ہے ۔شادی میں سب سے بڑا چیلنج ایک ہی شخص کے ساتھ روزانہ وقت گزارنا ہے اورہماری جوڑی اس کام کو بہت اچھاکرلیتی ہے جس میں ماہین کا کرداراہم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...