نماز کی پابندی سے زندگی میں مثبت تبدیلی آئی:ہمایوں سعید
کراچی(آئی این پی )اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ باقاعدگی سے نماز پڑھنے کی عادت نے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی پیدا کی ہے ۔
اداکار کا کہنا ہے کہ نماز کی پابندی نے انہیں اندرونی سکون اور اطمینان دیا ہے ، جس کے بعد وہ پہلے کے مقابلے میں خود کو زیادہ مطمئن محسوس کرتے ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں ہمایوں سعید نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں کام کے دبا ؤ اور مسلسل آگے بڑھنے کی کوشش کے دوران وہ بھی دوسرے پیشہ ور افراد کی طرح ایک دوڑ میں شامل رہے ، جہاں کام اور مقابلے کی فکر اکثر ذہنی سکون پر حاوی ہوجاتی ہے ۔تاہم، کچھ عرصے سے باقاعدگی کے ساتھ نماز ادا کرنے کے بعد انہوں نے اپنی سوچ اور رویے میں مثبت تبدیلی محسوس کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments