پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لٹر کمی، ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے کمی کی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مزید 2 روپے 25 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 376 روپے 6 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 07 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 28 اکتوبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...