جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی دراندازی، شہری آبادی پر گولا گرنے سے ایک جاں بحق، 5 زخمی
جنوبی وزیرستان: (دنیا نیوز) خیبر پختوںخوا کے علاقے انگور اڈہ میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ اور گولہ باری کے واقعے میں ایک شہری جاں بحق جب کہ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان ریجیم کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک گھر پر گولا گرا اور جانی نقصان ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنائے جانے کے واقعے پر مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے, واقعے کے بعد پاک فوج نے مبینہ افغان جارحیت کا فوری جواب دیا۔
دوسری جانب سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی میں افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا گیا۔
مزید برآں ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر پاکستانی افواج کے جوان کسی بھی ممکنہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، جبکہ شہریوں پر حملے کے بعد جوابی کارروائی جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments