آبنائے ہرمز سے امریکی افواج کے انخلا کا ایرانی دعویٰ غلط ہے، امریکی سینٹکام

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر کی جانب سے آبنائے ہرمز سے امریکی افواج کے انخلا کے دعوے کو غلط قرار دے دیا ہے۔

سینٹکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی افواج آبنائے ہرمز اور اس کے گردونواح میں موجود اور چوکس ہیں۔

بیان کے مطابق آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری آمدورفت امریکی افواج کے کنٹرول میں ہے، جبکہ امریکی فوج اور علاقائی شراکت دار بھی اس اہم آبی گزرگاہ میں موجود ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...