جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کے دوبارہ قریب آنے کی خبریں
واشنگٹن (آئی این پی )ہالی ووڈ کی سابق جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کے دوبارہ قریب آنے کی خبریں زیر گردش ہیں، جس کے بعد مداحوں میں دونوں کے دوبارہ رشتہ قائم کرنے سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
امریکی جریدے اوکے میگزین کے مطابق ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ایک بار پھر ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں اور زندگی کے مشکل حالات میں جذباتی طور پر ایک دوسرے کا سہارا بن رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سابق جوڑی اس وقت دوستانہ تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments