ہارون شاہد کی بھاری حق مہر کا مطالبہ کرنیوالے والدین پر تنقید
لاہور(آئی این پی ) اداکار ہارون شاہد نے شادی کے موقع پر بھاری حق مہر کے مطالبے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بعض والدین کی مالی تحفظ حاصل کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون شاہد نے کہا کہ حق مہر کو کاروباری معاہدہ نہیں بنانا چاہیے بلکہ اس کا تعین مرد کی مالی حیثیت کے مطابق ہونا چاہیے ۔اداکار نے کہا کہ بعض والدین بھاری حق مہر اس لیے مقرر کرواتے ہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہوتا ہے کہ مستقبل میں بیٹی ان پر مالی بوجھ بن سکتی ہے ۔ہارون شاہد کے مطابق اگر داماد بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کرتا ہے تو بڑی جائیداد یا بھاری حق مہر بھی اس کی خوشگوار زندگی کی ضمانت نہیں بن سکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments