بوٹوکس کے بعد چہرے کا ایک حصہ خراب ہو گیا تھا:بشری

بوٹوکس کے بعد چہرے کا ایک حصہ خراب ہو گیا تھا:بشری

کراچی(آئی این پی )سینئر اداکارہ بشری انصاری نے ماضی میں بوٹوکس کے ایک ناکام تجربے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے باعث ان کے چہرے کی ساخت متاثر ہو گئی تھی۔

حال ہی میں اپنے وی لاگ میں اداکارہ نے بتایا کہ کئی سال قبل انہوں نے بوٹوکس کروایا تھا مگر ڈاکٹر نے انہیں علاج کے بعد ضروری احتیاطی تدابیر سے آگاہ نہیں کیا۔بشری انصاری کے مطابق وہ بوٹوکس کروانے کے بعد اسی طرف کروٹ لے کر سو گئیں اور پانچ سے چھ روز بعد ان کے چہرے کا ایک حصہ لٹک گیا جبکہ ہونٹوں کی ساخت بھی بدل گئی۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں خدشہ ہوا کہ کہیں چہرے پر فالج تو نہیں ہو گیا اس صورتحال کے باعث وہ کئی ماہ تک گھر سے باہر نہیں نکلیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...