بھارت چھوڑنے کا نوٹس معطل عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا

بھارت چھوڑنے کا نوٹس معطل  عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار عمران خان کو بھارت چھوڑنے کے نوٹس کے خلاف قانونی جنگ میں عارضی ریلیف مل گیا۔

ممبئی ہائی کورٹ نے اداکار کو جاری فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفس کا نوٹس اگلی سماعت تک معطل کردیا۔ بھارتی اداکار امریکی شہری اور اوورسیز سٹیزن آف انڈیا کارڈ ہولڈر ہیں۔ کیس کی اگلی سماعت پیر 2 نومبر کو سہ پہر 3 بجے ہوگی۔ایڈیشنل سالیسٹر جنرل انیل سنگھ نے عدالت کو زبانی یقین دہانی کروائی کہ اس دوران عمران خان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...