منال خان کی بیٹے کی سالگرہ ،خصوصی اہتمام ،تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر

منال خان کی بیٹے کی سالگرہ ،خصوصی اہتمام ،تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ منال خان نے حال ہی میں اپنے بیٹے حسن کی سالگرہ منائی ، جس پر انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ رات 12 بجے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔

اداکارہ نے شوہراحسن محسن اکرم ، بیٹے اور سسر کیساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جنہیں مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ تقریب میں سپر ہیرو تھیم اپنائی گئی ، منال نے بیٹے کی سالگرہ کو یادگار بنانے کیلئے خصوصی اہتمام کیا اور اس خوشی کے موقع پر اہلخانہ کیساتھ خوبصورت لمحات گزارے ۔منال خان نے جڑواں بہن ایمن خان کیساتھ بطور چائلڈ سٹار شوبز کیریئر کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بڑی سٹار بن گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...