صرف 2وزیراعلیٰ مدت پوری کرسکے

صرف 2وزیراعلیٰ مدت پوری کرسکے

بلوچستان میں یکم مئی1972ء کو سردارعطااللہ مینگل پہلے وزیراعلیٰ بنے ۔

کوئٹہ(دنیا نیوز)نیپ کے سردارعطااللہ مینگل یکم مئی 1972ئسے 13فروری 1973ئتک وزارت اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہے ،13فروری 1973ئکو گورنرراج نافذ کردیاگیا ،جس کے بعد پیپلزپارٹی کے جام غلام قادر خان 27اپریل 1973ئسے 31دسمبر1974ئتک وزیراعلیٰ بلوچستان رہے ۔31دسمبر 1975ئکو پھرگورنر راج نافذ کردیاگیا ، اس کے بعدپیپلزپارٹی کے محمدخان باروزئی 7دسمبر 1976ئسے لیکر5جولائی 1977ئتک وزیراعلیٰ بنے ۔ رحیم الدین 5جولائی 1977ئسے لیکر6اپریل 1985ئتک ،آزاد امیدوار جام غلام قادر خان دوسری مرتبہ 6اپریل 1985سے لیکر29مئی 1988تک وزارت اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہے ۔اسلامی جمہوری اتحاد کے میر ظفراللہ خان جمالی پہلی مرتبہ 24جون 1988ئسے لیکر 24دسمبر 1988ئتک وزیراعلیٰ رہے ، خدابخش مری قائم مقام وزیراعلیٰ کے طور پر24دسمبر1988سے 5فروری 1989ئتک وزارت اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہے ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے نواب اکبر خان بگٹی 5فروری 1989ئسے لیکر7اگست 1990ء تک وزیراعلیٰ بنے ،ہمایوں خان مری نگران وزیراعلیٰ کے طورپر7اگست 1990ئسے لیکر17نومبر1990ئتک ،اسلامی جمہوری اتحاد کے تاج محمد جمالی 17نومبر1990ئسے لیکر22مئی 1993ئتک ،آزاد امیدوار ذوالفقار مگسی پہلی مرتبہ 30مئی 1993ئسے لیکر 19جولائی 1993ئتک ،محمدنصیر مینگل نگران وزیراعلیٰ کے طورپر 19جولائی 1993ئسے لیکر20اکتوبر 1993ئتک ،ذوالفقار علی مگسی دوسری مرتبہ 20اکتوبر1993ئسے لیکر9نومبر1996ئتک ،میر ظفراللہ جمالی دوسری مرتبہ نگران وزیراعلیٰ کے طور پر 9نومبر1996ئسے لیکر22فروری 1997تک ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل 22فروری 1997ئسے لیکر29جولائی 1998ئتک ،میر جان محمدجمالی 13اگست1998ئسے لیکر12اکتوبر1999ئتک وزیراعلیٰ رہے جس کے بعد گورنر راج نافذ کردیاگیا جو 12اکتوبر1999ئسے لیکریکم دسمبر2002تک نافذ رہا اس کے بعد مسلم لیگ(ق)کے جام محمدیوسف یکم دسمبر2002ئسے لیکر19نومبر2007ئتک ،محمدصالح بھوتانی نگران وزیراعلیٰ کے طورپر 19نومبر2007ئسے لیکر 8اپریل 2008ئتک ، پیپلزپارٹی کے نواب محمد اسلم رئیسانی 9اپریل 2008ئسے لیکر14جنوری 2013ئتک وزیراعلیٰ رہے جس کے بعد گورنر راج نافذ کردیاگیا جو 14جنوری 2013ئسے لیکر13مارچ 2013ئتک نافذ العمل رہا ،جس کے بعد نواب محمداسلم رئیسانی 13مارچ 2013ئسے لیکر7جون 2013ئتک وزارت اعلیٰ کے عہدے پر فائزرہے ، عام انتخابات 2013ئکے بعد نیشنل پارٹی کے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ 7جون 2013ئسے لیکر23دسمبر 2015ئجبکہ 24دسمبر سے لیکر9جنوری 2018ئتک پاکستان مسلم لیگ(ن)کے نواب ثنااللہ زہری بلوچستان کے 15ویں وزیراعلیٰ رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں