ہرپاکستانی کی خواہش ہے الیکشن بروقت ہوں،ترجمان پاک فوج
داعش کا پاکستان میں وجود نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک،دنیا نیوز)ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ عدالت نے حکم دیاتوخادم رضوی کوگرفتارکرناچاہیے ، حکومت کوعدالتی فیصلے پرعمل کرنا چاہیے ،ہرپاکستانی کی خواہش ہے کہ الیکشن بروقت ہوں،باجوہ ڈاکٹرائن صرف سکیورٹی سے متعلق ہے ،آرمی چیف نے 18ویں ترمیم سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا،ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سوات میں عوام کے مطالبے پرچھاؤنی بنائی، 2008 میں سوات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی تھیں،بلوچستان میں دہشت گردی میں نمایاں کمی ہوئی،داعش کاپاکستان میں کوئی وجودنہیں،مردم شماری موجودہ حکومت نے کرائی،حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن نے کرائیں فوج کاکردارنہیں،کسی قانون کوبنانااورترامیم کرناپارلیمنٹ کی صوابدید ہے ،مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی ہورہی ہے ،آزادی کی تحریک دہشت گردی نہیں، عالمی برادری کونوٹس لیناچاہیے ،کشمیریوں کوان کاحق خودارادیت ملناچاہیے ۔