سکردو:بچوں سے زیادتی ، دو مجرموں کو سزائے موت کا حکم
انسداد دہشت گردی عدالت گلگت بلتستان نے سکردو میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کا جرم ثابت ہونے پر بڑا فیصلہ سنادیا
گلگت(بیورورپورٹ )عدالت نے دو مجرموں مظفر عباس اور تجمل عباس کو سزائے موت اور 10،10 لاکھ جرمانہ جبکہ ملزم مبارک کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمود الحسن نے مقدمے کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹاتے ہوئے ایک ماہ کے اندر کیس کا فیصلہ سنایا ہے ،کیس میں سزا پانے والے مجرموں میں مظفر عباس،تجمل حسین اور مبارک شامل ہیں،مجرموں سے 9 غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد کی گئی ہیں۔