یوم پاکستان :فوجی و سول شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا

 یوم پاکستان :فوجی و سول شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا

طارق جمیل ، احمد فراز،صادقین ، بشریٰ انصاری ، کرکٹر عبدالقادر کو ایوارڈ ملے ، ہمایوں سعید ،فیصل ایدھی ،نعیم بخاری ،جمیل جالبی،طلعت حسین ،ریشم بھی شامل ، ڈاکٹر اسامہ ریاض ،سنتو قوال،پروفیسر اصغر زیدی کو اعزاز سے نوازا گیا

اسلام آباد،لاہور(سیا سی رپورٹر ،سیاسی رپورٹرسے ،نیوز ایجنسیاں )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے پر 88 سول وفوجی شخصیات کو ایوارڈز سے نواز ا۔ ایوان صدر میں یومِ پاکستان کے موقع پر منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں ڈاکٹر عارف علوی نے ان شخصیات میں اعزازات تقسیم کیے ۔صدر مملکت کی جانب سے 23 شخصیات کو ستارہ شجاعت، 8 کو ستارہ امتیاز، 21 کو تمغہ شجاعت، 8کو تمغہ امتیاز، 6 کو نشان امتیاز، 3کو ہلال امتیاز، ایک کو ہلال قائد اعظم، ایک کو ستارہ پاکستان، 6 کو ستارہ قائد اعظم، ایک کوتمغہ پاکستان، ایک کو تمغہ قائد اعظم اور 14 شخصیات کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔صدر کی جانب سے صادقین نقوی (مرحوم)، پروفیسر سید شاکر علی (مرحوم)، ظہورالاخلاق (مرحوم) کوفن مصوری،عابدہ پروین،فن گلوکاری، ڈاکٹر جمیل جالبی (نقاد/تاریخ دان)،احمد فراز (مرحوم) کو ادب (شاعری)میں نشانِ امتیازسے نوازا گیا ۔ ہلالِ امتیازحاصل کر نے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر انوارالحسن گیلانی ،ڈاکٹر آصف محمود جاہ اورسیدجاوید انور شامل ہیں ۔ ستارہ شجاعت سے جن شخصیات کو نوازا گیا ان میں جواد قمر، صفیہ (شہید) ، ملک حیات اللہ(شہید) ، ملک سردار خان(شہید)، حیات اللہ خان، ملک محمد نیاز خان (شہید)، سپاہی اختر خان (شہید)، محمد نوید صادق ،مہر محمد یاسر منظور (شہید) شفقت اللہ ملک ، پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا (شہید)، پروفیسر حافظ مقصود احمد (شہید)، ڈاکٹر بشیر احمد (شہید) ،ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی (شہید)، ڈاکٹر محمد آصف (شہید)،ڈاکٹر شفقت اللہ (شہید)،ڈاکٹر یونس چنہ (شہید) ، ڈاکٹر ولایت علی گوپانگ (شہید)،پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید (شہید)،ڈاکٹر منیر خان (شہید)،ڈاکٹر اسامہ ریاض (شہید)،ملک اشد(شہید)،ڈاکٹر محمد اخلاق (شہید) شامل ہیں ۔جن شخصیات کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ان میں پروفیسر ڈاکٹر فرحان سیف، بشریٰ انصاری، سلطانہ صدیقی،سید فاروق قیصر، پیر سید لخت حسنین، عمران قریشی، بریگیڈیئر رانا عرفان شکیل رامے اور لیفٹیننٹ کرنل فاروق شہباز شامل ہیں جبکہ روتھ وینی لیکارڈل (سویڈن)، پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، نعمت سرحدی، محمد علی شہکی، ریشم، ہمایوں سعید ، علی ظفر، حنا نصراللہ، سرمد صہبائی،اندو مریم مٹھا، فرحان محبوب، مولانا طارق جمیل، عبدالماجد قریشی، محمد فہیم کوصدارتی اعزاز برائے حسنِ کارکردگی سے نوازاگیا ۔صدر مملکت نے ڈاکٹر طارق شفیع (مرحوم)کو ستارہ قائداعظم،رچرڈ گیری ہاورٹز (امریکا) کو ستارہ خدمت، جین ٹیلر (ڈنمارک) کو تمغہ پاکستان سے نوازا جبکہ فدا حسین ، علی آفتاب تارڑ ، سید شہزاد حسان، ہارون رشید خان، فخرالدین ، میاں خان ، لیفٹیننٹ کرنل محمد فہیم رضا خان، ملک وسید خان ، مولوی گل داد خان، ملک اسلم نور خان، محمد رفیع (شہید)،داؤد خان (شہید)، عالم زیب (شہید )، اللہ رکھا (مرحوم)،شکیلہ ناز (شہید)، گنچا سرتاج (شہید)، اعتزاز احمد گورایا (شہید)، ساجد خان مہمند (شہید)، ایس آئی پی شاہد علی (شہید)، افتخار واحد(شہید)،خدا یار (شہید)، حسان علی (شہید) کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔ صدر مملکت نے محمد طاہر جاوید ، زیبا شہناز ، حمیداللہ ہاشمی،فیصل ایدھی ، سیدعامر محمود،کیپٹن (ر) محمد الیاس ، محمد عمر سعیداور فرید احمد خان کوتمغہ امتیاز سے نوازا ۔ تقریب میں بیگم ثمینہ عارف علوی، وفاقی وزرا سمیت ملک کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں گور نر پنجاب نے 21اہم شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا جبکہ نامور ٹی وی ہوسٹ نعیم بخاری ،تعلیم کے شعبے سے وابستہ ناصر مجید مرزا کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے اپنا ایوارڈ وصو ل نہ کر سکے ۔گورنرہاؤس لاہورمیں ہونے والی پر وقار تقریب میں گور نر چودھری محمدسرور نے کر کٹرعبدالقادر مرحوم کو بعدازمر گ ستارہ امتیاز سے نوازاجو ان کی اہلیہ نے وصول کیا ۔گورنر پنجاب نے ماہر قانون احمد عرفان اسلم کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازاجبکہ ثقافت کے شعبے سے وابستہ کرشن جی کرشن بھیل کو بعداز مرگ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دیا گیا جو ان کے بھائی نے وصول کیاہے ۔ گورنر پنجاب نے نقاشی آرٹ سے وابستہ محمد باقر نقاش ، محمد شفیق کو آرٹ اور فن خطاطی کے شعبے میں بہترین کارکردگی،نامور سنتو قوال ، کہانی اور ڈرامہ نویس مرزا اطہر بیگ ،ڈاکٹر محمد اسلم انصاری کو ادب کے شعبے میں بہترین کارکردگی،پاکستان کبڈی کے نامور کھلاڑی محمد عرفان اورنامور اتھلیٹ حیدر علی کو دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔ گور نر پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ملتان کو بہترین کارکردگی ،تحقیقی مقالہ نویس ڈاکٹر فیصل شہزاد ،جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر علی زیدی ، نابینا پروفیسر محمد الیاس ایوب کو تعلیم کے شعبے میں شاندار کارکردگی ،ممتاز احمد خان کوصحت کے شعبے میں،آئی بی کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر جاوید اقبال کو دہشت گردی کیخلاف بہتر ین اقدامات اور سی ٹی ڈی کے انسپکٹر زاہدلطیف کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔ گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے صوبے کی 10شخصیات کو مختلف شعبوں میں مثالی خدمات پر صدارتی سول اعزازت سے نوازا ۔ گورنر نے پروفیسر ڈاکٹررئیسہ بیگم گل کو شعبہ تعلیم و نرسنگ اورپروفیسرڈاکٹرمسلم شاہ اباسین یوسفزئی کو فنون و ادب کے شعبہ میں گراں قدرخدمات پرصدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔ فنون گلوکاری کے شعبہ میں مثالی خدمات پر ثریا خان المعروف مہ جبین قزلباش(مرحومہ) کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی (بعدازوفات)سے نوازاجومرحومہ کے بیٹے نے وصول کیا ۔ ڈاکٹر یاسرمحمود یوسفزئی کوشعبہ طب ، جاوید منصور بابر کو فنون اداکاری ، فیاض خان خیشگی کو فنون گلوکاری، پروفیسر ڈاکٹر محمداشرف خان کو فنون آرکیالوجی اورپروفیسر ڈاکٹر یارمحمدمغموم کو ادب کے شعبہ میں مثالی خدمات پر صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ پروفیسر رحمت اللہ درد(مرحوم) کو ادب، شاعری کے میدان میں مثالی خدمات پر صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز(بعد از وفات) سے نوازا گیا ایوارڈ مرحوم کی بیٹی پروفیسرنادیہ دردنے وصول کیا۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت سول ایوارڈز کی تقریب ہوئی جس میں مختلف شعبہ جات میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی 15شخصیات کو صدارتی ایوارڈز دیئے گئے ۔ گورنرسندھ نے تعلیم کے شعبہ میں پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد صدیقی مرحوم ، شعبہ فنون اداکاری میں طلعت حسین ،شعبہ خدمات عامہ میں روتھ فاؤ مرحومہ ، پروفیسر ریٹائرڈ ڈاکٹر خالد محمود ، سبینہ مہتاب کھتری اور شعبہ انسان دوستی میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر عدنان اسد علی کو ستارہ امتیاز سے نوازا ۔صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی پانے والوں میں شعبہ فنون اداکاری میں سکینہ سموں ، شعبہ فنون آرٹ میں ذوالفقار علی لوند ، شعبہ فنون مصوری میں عبد القدوس عارف، شعبہ فنون ادب میں مہتاب محبوب شامل تھے ۔ شعبہ تعلیم میں پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد ،ہیلتھ سائنسز میں پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی ، شعبہ فنون اداکاری میں عبد الماجد جہانگیر ، شعبہ خدمات عامہ میں ڈاکٹر سید فیصل محمود اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والے محمد اسلم کو تمغہ امتیاز دیا گیا۔ گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 32شخصیات کوایکسیلنس ایوارڈز اور اعزازات دیئے ، اعزازات سے نوازے جانے والوں میں دریا خان،محمد یوسف ، حبیب پانیزئی، فاروق ایغور،پروفیسر ڈاکٹر شیریں خان، غزالہ ،سلیمان خان مہترزئی، پروفیسر صاحبزادہ حمید اللہ ،محمد رفیق شاد ،منیر احمد بادینی، ظفرعلی ظفر،پروفیسر زینب ثنا، محمد نعیم آزاد، پروفیسر ڈاکٹر نصیب اللہ سیماب، پروفیسر سیال کاکڑ،ڈاکٹر عبدالرحمن براہوی، اسحاق سوز،ڈاکٹر لیاقت سنی،پروفیسر ڈاکٹر خالق، ڈاکٹر فردوس انور،محمد علی اختیار،پناہ بلوچ، ممتاز یوسف ،آصف جہانگیر، حبیب الرحمن پانیزئی ،امان اللہ ناصر،عارف ضیا،ڈاکٹر عالم عجیب ،اے ڈی بلوچ، پروفیسرڈاکٹر سلطان الطاف علی، محسن شکیل ڈاکٹر منیر رئیسانی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں