چینی،سیمنٹ،تمباکوکے برانڈزکی سیلزٹیکس رجسٹریشن شروع

چینی،سیمنٹ،تمباکوکے برانڈزکی سیلزٹیکس رجسٹریشن شروع

سیمنٹ کی20،چینی کی 15 اور تمباکو کی 2کمپنیوں کی ایف بی آرکودرخواستیں

اسلام آباد(نیوز رپورٹر )ایف بی آر نے چینی اور سیمنٹ سمیت مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے برانڈز کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن شروع کردی ہے ۔ ایف بی آر کو 20 سیمنٹ کمپنیوں، 15 شوگر کمپنیوں اور 2 تمباکو کمپنیوں نے برانڈز کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن کیلئے درخواستیں دے دیں ۔ایف بی آر نے گزشتہ ماہ سیلز ٹیکس لائسنسنگ کا ایس آر او جاری کیا تھا جس کے تحت ملک بھر کی تمام صنعتوں اور کمپنیوں کیلئے اپنے برانڈز کی رجسٹریشن کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ ملک بھر کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایف بی آر سے برانڈز کی رجسٹریشن سے متعلق ایس آر او پر بریفنگ دینے کی درخواست کی ہے ۔ ایف بی آر نے سیمنٹ، شوگر اور تمباکو انڈسٹری کو اپنے برانڈز کی انٹلیکچو ئل پراپرٹی رائٹس اور سکیورٹی ایکسچینج کمیشن میں بھی رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں