کبڈی ٹیم کے کھلاڑی شکیل جٹ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

 کبڈی ٹیم کے کھلاڑی شکیل جٹ  ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی محمد شکیل جٹ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں چک نمبر 320ج ب کے رہائشی شکیل جٹ موٹر سائیکل پر ٹوبہ شہر آرہے تھے کہ گوجرہ روڈ پر بھلیر پلی کے قریب تیز رفتار ڈالے نے ٹکر مار دی ،جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ،بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے ۔انہوں نے پاک آرمی اور قومی کبڈی ٹیم کی طرف سے انٹر نیشنل سطح پر بھارت ،کینیڈا اور دیگر ممالک کے ساتھ کبڈی میچ کھیلے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں