لاہور پارکنگ کمپنی کابورڈآف ڈائریکٹرز تحلیل، چیئرمین عابد میر برطرف

 لاہور پارکنگ کمپنی کابورڈآف ڈائریکٹرز  تحلیل، چیئرمین عابد میر برطرف

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )چیئرمین لاہور پارکنگ کمپنی عابد میر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

 لاہور پارکنگ کمپنی کا بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی تحلیل کردیاگیا ، عابد میر سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کی سفارش پر تعینات کیے گئے ،سلمان اکبر ،فارینہ عامر اور آمنہ عامر کو بھی عہدوں سے ہٹا دیاگیا ،لاہور پارکنگ کمپنی کے سیاسی بورڈ ممبرز کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان کی ہدایت پر سی او علی عباس بخاری نے ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں