عزیر بلوچ 25 ویں کیس میں بھی بری

عزیر بلوچ 25 ویں  کیس میں بھی بری

کراچی (آئی این پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے ، پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے مقدمے میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے ، مقابلے اور اقدام قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عزیر بلوچ اور ذاکر ڈاڈا پر عائد الزامات عائد کرنے میں استغاثہ ایک بار پھر ناکام رہا۔ عزیر بلوچ کو 25 ویں مقدمے میں بری کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں