ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان اور مونس کا فواد کی اہلیہ کو فون

 ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران  خان اور مونس کا فواد کی اہلیہ کو فون

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فواد چودھری کی اہلیہ حبا چودھری کو ٹیلی فون کیا اور گرفتاری کی مذمت کی۔

 فواد چودھری کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔رہنما مسلم لیگ ق مونس الٰہی نے فواد کی اہلیہ کو فون کرکے انکے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ،مونس نے اپنے ٹویٹ میں بتایاکہ فواد کی اہلیہ سے بات ہوئی ہے ۔ اسے بلند حوصلہ میں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، سیاسی مخالفین نے گڑبڑ کرنے کے لیے غلط شخص کا انتخاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں