لاہور ہائیکورٹ نے برطرف20لا افسر بحال کر دئیے

لاہور ہائیکورٹ نے برطرف20لا افسر بحال کر دئیے

لاہور (کورٹ رپورٹر)ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کے 20 برطرف لا افسروں کو لاہور ہائیکورٹ نے عہد وں پر بحال کر دیا ۔ گزشتہ روزہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے مخدوم سلمان ٹیپو سمیت 20 لا افسروں کی درخواستوں کی سماعت کی۔

جس میں انہوں نے اپنی برطرفی کو چیلنج کرتے ہوئے گورنر پنجاب، نگران وزیر اعلیٰ سمیت دیگر کو درخواستوں میں فریق بنایا تھا ۔ درخواستوں میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ نگران حکومت نے آئین و قانون کے برعکس ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہٹایا، ماضی میں ایسی کوئی روایت نہیں کہ نگران حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل کو برطرف کیا ہو، نگران حکومت کا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور دیگر لا افسروں کو ہٹانے کا اقدام قانون کے منافی ہے ، عدالت اس اقدام کو کالعدم قرار دے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد 20 لا افسروں کی برطرفی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں عہدوں پر بحال کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں