جھل مگسی :باراتیوں کی ویگن پر فائرنگ،4جاں بحق، چار زخمی

جھل مگسی :باراتیوں کی ویگن  پر فائرنگ،4جاں بحق، چار زخمی

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)ضلع جھل مگسی کے علاقے نوشہرو کے قریب مسلح افراد کی باراتیوں کی ویگن پر فائرنگ’ 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گنداواہ منتقل کردیاگیا ۔

جاں بحق ہونے والوں میں میر حسن’عرض محمد’رضوان اور ایک خاتون موتاں اور زخمی ہونے والوں میں جمال الدین’ثناء اللہ’احسان اللہ اور ایک بچہ شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے ۔ باراتیوں کی ویگن اوستہ محمد سے گندا واہ جارہی تھی لیویز فورس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا، ملزم فرار ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں