گٹکا فروشوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرنیکا فیصلہ

گٹکا فروشوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرنیکا فیصلہ

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ پولیس نے گٹکا فروشوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا، جبکہ گٹکاسپلائر اور بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا منشیات،گٹکا،ماوا مافیا کے خلاف ٹاسک فورس اچھا کام کررہی ہے ،سندھ پولیس نے گٹکا مافیا کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے گٹکا فروشوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، گٹکاکھانے سے ہلاکت ہوئی توگٹکافروش کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا اور گٹکاسپلائر اور بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ آئی جی نے ٹاسک فورس کے افسران کو انکی عمدہ کارکردگی پر ایک بنیادی تنخواہ دینے کا اعلان کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں