کینیڈا میں ہر سگریٹ پر تنبیہ کے پیغامات پرنٹ کردیئے

کینیڈا میں ہر سگریٹ پر تنبیہ  کے پیغامات پرنٹ کردیئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا میں اب ہر سگریٹ پر تمباکو نوشی کے خلاف تنبیہ پرنٹ کرنے کا قانون نافذ کردیا گیا ۔

 یہ اس مضر صحت عادت کے خلاف دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا اولین اقدام ہے ۔ اس سلسلے میں نئے ضوابط یکم اگست سے لاگو ہو گئے ۔کینیڈا میں نئے ضوابط کا اعلان رواں سال مئی میں کیا تھا، یہ پیغامات اس نوعیت کے ہوں گے ‘سگریٹ افزائش نسل کی اہلیت ختم کر دیتے ہیں، اور ‘ہر کش میں زہر ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں