فلمسٹار ممتاز بیگم کی ملاقات

فلمسٹار ممتاز بیگم کی ملاقات

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے فلمسٹار ممتاز بیگم نے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔

ممتاز بیگم اور ذیشان راحیل باری نے حمزہ شہباز کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔حمزہ شہباز نے گفتگو کے دوران کہا کہ ممتاز بیگم کو پاکستان میں ویلکم کہتے ہیں،ممتاز بیگم کی پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے بڑی خدمات ہیں۔ ممتاز بیگم نے کہا کہ کینیڈا گئی تھی تو لاہور کھنڈر تھا،آج جدید لاہور ہے ،دعا ہے کہ مسلم لیگ (ن) دوبارہ اقتدار میں آکر ملک کی خدمت کرے ۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز سے مل کر خوشی ہوئی جبکہ شہباز شریف کی مداح ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں