بالاکوٹ؛جیپ کھائی میں گرنے سے 2افراد جاں بحق
بالاکوٹ (این این آئی)بالاکوٹ میں جیپ کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔
گھنول تھانواں کے مقام پر جیپ کھائی میں گرنے سے مقامی جنرل کونسلر زمان اور ڈرائیور سجاد موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں دو افراد محمد آصف اور شفیق شدید زخمی ہوئے ،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔