پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنیکی تجویز

 پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس میں  دہشتگردی کی دفعات شامل کرنیکی تجویز

لاہور (کورٹ رپورٹر )پراسیکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ نے پتنگ بازی سے جاں بحق افراد کے مقدمات میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی تجویز دیدی ، مراسلہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ارسال کردیا گیا۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈینس کے تحت درج مقدمات میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی جائیں ،ایسا کرنے سے خطرناک جرائم میں ملوث ملزموں کا ٹرائل جلد سے جلد ہوگا ۔علاوہ ازیں پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی قیادت میں چیرنگ کراس تک ریلی نکالی گئی ،ریلی کے شرکا نے پتنگ بازی کے خلاف مختلف پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں