آصفہ بھٹو این اے 207 سے بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب

آصفہ بھٹو این اے 207 سے بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر آصف زرداری کی صاحبزادی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں۔

آصفہ بھٹو زرداری نے پہلی مرتبہ پارلیمانی سیاست میں قدم رکھ دیا اور وہ این اے 207 سے بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست آصف علی زرداری کے صدرمملکت بننے سے خالی ہوئی تھی۔الیکشن کمیشن کے مطابق آصفہ بھٹو سمیت 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔آر او شیر علی جمالی نے بتایا 7 آزاد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سردار شیر محمد رند نے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل نہیں کی۔باقی 3 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے گئے ۔ریٹرننگ افسر نے این اے 207 سے آصفہ بھٹو زرداری کی بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں