سالڈ ویسٹ مینجمنٹ :کراچی، سکھر،حیدرآباد کے بورڈز کی منظوری

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ :کراچی، سکھر،حیدرآباد کے بورڈز کی منظوری

کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات اور چیئرمین صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سعید غنی کی زیر صدارت صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں کمیٹی کے ممبران، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، میئر حیدرآباد کاشف علی شورو، میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ و دیگر نے شرکت کی۔ سعید غنی نے اجلاس میں کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے ڈویژنل بورڈز کے قیام کی منظوری دے دی، اس سلسلے میں غیر مستقل ممبران میں دو ٹیکنیکل ماہر اکیڈیمیا،ایک ممبر این جی او اور ایک ممبر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں ٹیکنیکل مہارت رکھنے والے افرادشامل ہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں