بجلی کابل دیکھ کر مزدورکی ماں صدمے سے چل بسی

بجلی کابل دیکھ کر مزدورکی ماں صدمے سے چل بسی

گگومنڈی(نامہ نگار)بجلی کابل دیکھتے ہی غریب مزدورکی ماں صدمے سے چل بسی،بسترمرگ پربھی جنت بی بی بے ہوشی کی حالت میں بھی حکومت اور میپکوافسروں کوبددعائیں دیتی رہی۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 271ای بی کے محنت کش عالم شیرجموں جس کے گھرمیں صرف ایک بلب اورایک پنکھا چلتا ہے ۔عالم شیرنے بتایاکہ پہلے تومیپکونے بجلی چوری کاجھوٹامقدمہ درج کرایا،بعدازاں 63ہزارروپے کاڈیٹیشکن بل بھیجو دیا۔بل دیکھتے ہی والدہ صدمہ سے جاں بحق ہو گئیں۔ ،متاثرہ عالم شیرنے ملوث میپکواہلکاروں کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرنے کامطالبہ کیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں