خرم آغا سیکرٹری داخلہ ‘علی ناصر آئی جی اسلام آباد تعینات

خرم آغا سیکرٹری داخلہ ‘علی ناصر آئی جی اسلام آباد تعینات

اسلام آباد، پشاور (خصوصی رپورٹر، دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے آئی جی اسلام آباد پولیس، سیکرٹری داخلہ کو تبدیل کر دیا، سید علی ناصر رضوی کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔

 سابق آئی جی اکبر ناصر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔سیکرٹری تجارت خرم آغا کو سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ خوشحال خان کو ایڈیشنل سیکرٹری پاور مقررکیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ادھر خیبر پختونخوا میں بھی تبادلے کیے گئے ہیں، اعلامیہ کے مطابق ریاض محسود کو پشاور کا نیا کمشنر اور خیام حسن خان کو چیئرمین پراونشل انسپکشن ٹیم،سیکرٹری محکمہ اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری معدنیات، سیکرٹری پی اینڈ ڈی سمیت ایڈیشنل اور ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ ہاؤس کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ ہاؤس کو محکمہ اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت جبکہ ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ ہاؤس کا تبادلہ محکمہ ایڈمنسٹریشن میں کیا گیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں