مارچ کے دوران ٹیکس وصولی ہدف میں44ارب شارٹ فال کا سامنا

مارچ کے دوران ٹیکس وصولی ہدف میں44ارب شارٹ فال کا سامنا

اسلام آباد(دنیا نیوز)مارچ 2024کے دوران ٹیکس وصولی ہدف میں 44ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے ۔

 ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 29 مارچ تک 835 ارب ٹیکس جمع کیا، آئی ایم ایف نے مارچ میں 879 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا، موجودہ مالی سال کا جولائی سے مارچ تک ٹیکس ہدف 6707 ارب روپے ہے ، گزشتہ روز تک6663ارب جمع ہوسکے ، ٹیکس جمع کرنے کیلئے آج ہفتہ اور کل اتوار کو بینک کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے دفاتر آج30 مارچ اور کل 31مارچ کو رات 12بجے تک کھلے رہیں گے ، دو روز کے دوران جمع ہو نے والی رقم اسی دن قو می خزانے میں جمع کروانے کیلئے افسروں کو سٹیٹ بینک کے ساتھ رابطہ یقینی بنانے کی ہدا یت کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں