این اے 128سے عون چودھری کی کامیابی کیخلا ف درخواست سماعت کیلئے مقررکرنے کا حکم

این اے 128سے عون چودھری  کی کامیابی کیخلا ف درخواست  سماعت کیلئے مقررکرنے کا حکم

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فیصل زمان خان نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست اعتراض دورکرنے کے بعد جسٹس علی باقر کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اسی نوعیت کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کی تھی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں