بلوں کی رقم خورد برد سکینڈل ، گیپکو کے 21 افسر گر فتار

بلوں کی رقم خورد برد سکینڈل ، گیپکو کے 21 افسر گر فتار

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گیپکوکے ریونیو شعبہ میں بجلی کے بلوں کی بھاری رقوم خورد برد کرنے کا سکینڈل ،ایف آئی اے نے 26 گیپکو افسر وں وملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے 21 کو گرفتار کرلیا۔

ڈویژن 1اور ڈویژن 2 کے ریونیو ڈیپار ٹمنٹ عملہ نے بجلی کے بلوں کی مد میں کروڑوں روپے کی رقوم خورد برد کی اور جعلی رسیدیں تیار کرکے فنانس ڈیپار ٹمنٹ کو ارسال کردیں ، ایف آئی اے نے معاملہ کی تحقیقات کے بعدگیپکو کے 26 افسر وں اور ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔جن افسر وں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ان میں آر او حافظ عبدالخالق ،آر او محمد وسیم،آر او رانامحمد ریاض ،آراو بلاول عباس،آر او قیصر محمود چٹھہ،ڈی ای اوز محمد اصغر ،تاج انجم ،نوید اکبر،فیصل اقبال،وقاص احمد،محمد زبیر،محمد نعیم یوسف،غلام مرتضیٰ ،محمد عمران مقصود،طیب اقبال، اسد رضا،محمد سعید ،محمد عثمان سعید، ایڈیشنل اسسٹنٹ منیجرعمران ،سپروائزرسرفراز بٹ شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں