سعودیہ میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ

 سعودیہ میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر2 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

 اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جولائی 2023 سے مارچ2024 تک کی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 5.084 ارب ڈالر کازرمبادلہ ملک میں ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2 فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 5.003 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ مارچ میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 703 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 24 فیصدزیادہ ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں