فیصل آباد:ڈور سے ہلاکت پر ورثاء نے ملزموں کو معاف کردیا

فیصل آباد:ڈور سے ہلاکت پر ورثاء نے ملزموں کو معاف کردیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت پر ورثاء نے مقدمہ میں گرفتار ملزموں کو معاف کرتے ہوئے عدالت میں بیان حلفی جمع کروادیا۔

ڈجکوٹ روڈ پر 22 مارچ کوموٹرسائیکل سوار 24 سالہ آصف اشفاق ڈور پھرنے سے جان کی بازی ہار گیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں نوجوان کو تڑپتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کرتے ہوئے ملزم عابد، عبدالشکور، بلال، عتیق اور ذیشان کو حراست میں لیکرموقف اختیار کیا تھا کہ آصف گرفتار ملزموں کی پتنگ بازی کرتے استعمال ہونیوالی ڈور کا نشانہ بنا۔ چالان عدالت میں جمع کرواکرملزموں کو جیل منتقل کردیاگیا تھا۔ تاہم متوفی کے بھائی یاسر اشفاق نے ورثاء کی جانب سے گرفتار ملزموں کو معاف کرنے کا بیان حلفی عدالت جمع کروادیا۔متوفی کے بھائی نے ملزموں کیخلاف مزید کارروائی نہ کرنے کا حلف نامہ جمع کراتے ہوئے اقرار کیا ہے کہ گرفتار ملزم انکے اصل ملزم نہیں جنہیں رہا کردیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں