ایمرجنسی ہیلپ لائن منصوبہ بے ضابطگیاں،نیب تحقیقا ت شروع

 ایمرجنسی ہیلپ لائن منصوبہ  بے ضابطگیاں،نیب تحقیقا ت شروع

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)نیب نے پاکستان تحریک انصاف دور کے پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن منصوبے میں بے ضابطگیوں کی تحقیقا ت شروع کردی ہیں۔

کابینہ اور آڈیٹرجنرل پاکستان نے بھی مذکورہ منصوبے میں بے ضابطگیوں پر تحقیقات کرنے کی سفارش کی تھی اور نجی کمپنی خزانہ (khazana) کو اکتوبر2021تاجون2022 تک 23کروڑ49 لاکھ روپے کی ادائیگی کوغیر قانونی قراردیاتھا ۔ نیب نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی او رنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ( این ٹی سی )سے پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن منصوبے اور نجی کمپنی خزانہ (khazana) کودئیے گئے کنٹریکٹ اور ادائیگیوں کی تفصیل مانگ لی ۔ نیب نے وزارت اور این ٹی سی کو نوٹس بھجوائے ہیں جس میں نجی کمپنی خزانہ کے آلات ، مشینری، ملازمین اور دفاتر کی تفصیل بھی طلب کی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں