اہم تعیناتیوں میں 65سال عمر کی شرط ختم کرنیکی سمری تیار

اہم تعیناتیوں میں 65سال عمر کی شرط ختم کرنیکی سمری تیار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے اہم تعیناتیوں کے لئے تحریک انصاف کے دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کافیصلہ کرتے ہوئے 65 سال تک کی عمر کی حد ختم کرنے کی سمری تیار کرلی۔

 ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے لئے عمر کی بالائی حد 65 سال کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے ، اس حوالے سے سمری تیار کرلی گئی ہے ، حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ترامیم کے بعد نئی تعیناتیوں کے لئے عمر کی کوئی بالائی حد نہیں ہوگی، اس اقدام سے سپیشل پروفیشنل پے سکیلز پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہوگی، ترامیم کے بعد 65 سال کی عمر کے بعد بھی تعیناتی ہوسکے گی ۔حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام سے باصلاحیت پیشہ و رانہ تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی، نئی تعیناتیوں سے وفاقی وزارتوں اورڈویژنزکی استعداد کار میں بہتری لائی جاسکے گی ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارتوں اورڈویژنز میں گورننس کے نظام میں جدت لا کر مزیرمؤثر بنایاجائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں