لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمید کیخلاف انکوائری:فوج میں خود احتسابی شروع،نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی درخواست پر انکوائری کمیٹی بنادی گئی،سربراہی میجرجنرل کرینگے

لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمید کیخلاف انکوائری:فوج میں خود احتسابی شروع،نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی درخواست پر انکوائری کمیٹی بنادی گئی،سربراہی میجرجنرل کرینگے

لاہور(دنیا نیوز) پاک فوج نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف سنگین الزامات پر انکوائری کمیٹی بنا دی۔اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی کی سربراہی ایک میجر جنرل کریں گے ۔

 پاک فوج نے خود احتسابی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف انکوائری ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی درخواست پر شروع کی گئی ہے ۔کمیٹی تمام سنگین الزامات کی انکوائری کرے گی،یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا تھا جب نومبر 2023 میں ایک شخص نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کہنے پرآئی ایس آئی کے افسر نے کسی کے گھر چھاپہ مارا ،سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو وزارت دفاع سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا، اب یہ تمام معاملات پاک فوج خود دیکھ ر ہی ہے ، انکوائری کمیٹی سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں الزامات کی تحقیقات کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں