این اے8:پی پی امیدوار اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر بم حملہ

این اے8:پی پی امیدوار  اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر بم حملہ

باجوڑ(مانیٹرنگ ڈیسک)ضمنی الیکشن میں این اے 8 سے پی پی پی کے امیدوار اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا ۔

 ڈی ایس پی کے مطابق دھماکا خیزمواد سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ اخونزادہ چٹان کی گاڑی موٹر سائیکل کے قریب پہنچی تو دھماکا ہوگیا ۔ٹی وی کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ جلسے سے خطاب کے بعد واپس خار آرہے تھے ۔پولیس نے بتایا گاڑی بم پروف ہونے کی وجہ سے اخونزادہ چٹان محفوظ رہے ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اخونزادہ چٹان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں